کتاب کا نام: تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - مصنف: ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین - ناشر: مکتبہ قدوسیہ - مترجم: مولانا عبد الرحمان کیلانی - ماخذ: شاملہ اردو
یعنی ان کی سلطنت اور فرمانروائی ہماری عبادت گزاری کے آڑے نہ آ سکی۔ شاہی میں فقیرانہ زندگی بسر کرنا بھی ایک بڑی آزمائش ہے۔ جس میں وہ پورے اترے۔ لہٰذا اللہ نے انھیں مقربین میں شامل کر لیا۔ اور بلند درجات عطا فرمائے۔