فهرس الكتاب

الصفحة 4750 من 6346

ابراہیم علیہ السلام ان کے کھانے کی تیاری کے لیے چپ چاپ جلدی سے اپنے گھر والوں کی طرف گئے اور ذرا سی دیر میں بھنا بھنایا بچھڑے کا گوشت لے آئے اور ان کے سامنے رکھ دیا۔ فرمایا کھاتے کیوں نہیں؟ اس سے ضیافت کے آداب معلوم ہوئے کہ ان سے پوچھے بغیر، ان پر احسان رکھنے سے پہلے آپ چپ چاپ انہیں خبر کیے بغیر چلے گئے اور بہ عجلت بہت سے بہتر جو چیز پائی اسے تیار کر کے لے آئے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت