فهرس الكتاب

الصفحة 2338 من 6346

پل صراط سے ہر ایک کو گزرنا ہے کہ جہنم کے اوپر ایک پل بنایا جائے گا، جس پر سے ہر مومن و کافر کو گزرنا ہوگا، مومن تو اپنے اپنے اعمال کے مطابق جلد یا بدیر گزر جائیں گے کچھ تو پلک جھپکنے میں، کچھ بجلی اور ہوا کی طرح، کچھ پرندوں کی طرح اور کچھ عمدہ گھوڑوں کی طرح اور دیگر سواریوں کی طرح گزر جائیں گے، یوں کچھ بالکل صحیح سالم، کچھ زخمی، تاہم پُل عبور کر لیں گے۔ کچھ جہنم میں گر پڑیں گے۔ جنھیں بعد میں شفاعت کے ذریعے نکال لیا جائے گا لیکن کافر اس پُل کو عبور کرنے میں کامیاب نہیں ہوں گے اورسب کے سب جہنم میں گر پڑیں گے۔

ایک حدیث میں آتا ہے کہ ''جس کے تین بچے بلوغت سے پہلے وفات پا گئے اسے آگ نہیں چھوئے گی، مگر صرف قسم حلال کرنے کے لیے۔'' (بخاری: ۶۶۵۶) یہ قسم وہی ہے جسے اس آیت میں حَتْمًا مَّقْضِيًّا (قطعی فیصل شدہ امر) کہا گیاہے یعنی اس کا ورود جہنم میں صرف پل پر سے گزرنے کی حد تک ہوگا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت