فهرس الكتاب

الصفحة 3548 من 6346

ایمان لانے والوں کی صفات انکار کرنے والوں سے بالکل جداگانہ ہوتی ہیں ان کے دلوں میں ضد، ہٹ دھرمی اور عناد نہیں ہوتا۔ ان کی طبائع اتنی سلیم ہوتی ہیں کہ حق بات کو قبول کرنے پر فوراً آمادہ ہو جاتی ہیں۔ ان میں تکبرا اور غرور نام کو نہیں ہوتا بلکہ انھیں جب اللہ تعالیٰ کے عجائبات اور کارنامے بتائے جاتے ہیں تو اللہ کی عظمت سے ان کے دل فوراً دہل جاتے ہیں وہ قبول حق پر فوراً آمادہ ہو جاتے ہیں پھر اللہ کے حضور سجدہ ریز ہو جاتے ہیں اور ان کی زبانوں پر اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا اور تسبیح و تقدیس جاری ہو جاتی ہے۔

اس آیت پر سجدہ ہے۔ اس کو پڑھنے اور سننے والے کو یہاں سجدہ کرنا چاہیے تاکہ وہ بھی ان صفات میں شامل ہو جائیں جو اللہ تعالیٰ نے ایمان داروں کی بیان فرمائی ہیں۔

سیدنا ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کے دن فجر کی نماز میں (الم تنزیل السجدہ) اور (ھل اَتیٰ عَلَی الْاِنْسَانِ) پڑھا کرتے تھے۔ (بخاری: ۸۹۱، تیسیر القرآن)

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت