فهرس الكتاب

الصفحة 3466 من 6346

یعنی مشرکین کواس حقیقت کاادراک ہی نہیں ہے۔کہ وہ علم سے بے بہرہ اورضلالت کاشکارہیں۔اس بے علمی اورگمراہی کی وجہ سے وہ اپنی عقل کوکام میں لانے کی صلاحیت نہیں رکھتے ۔اوراپنی نفسانی خواہشات اورآرائے فاسدہ کے پیروکار ہیں ہدایت منجانب اللہ ہے۔کیوں کہ اللہ کی طرف سے ہدایت اسے ہی نصیب ہوتی ہے،جس کے اندرہدایت کی طلب اورآرزوہوتی ہے۔جواس طلب صادق سے محروم ہوتے ہیں انہیں گمراہی میں بھٹکنے کے لیے چھوڑ دیا جاتا ہے۔

کوئی مددگارنہ ہوگا: ان گمراہوں کاکوئی مددگارنہیں جوانہیں ہدایت سے بہرہ ورکردے یاان سے عذاب کو پھیر دے۔ (احسن البیان)

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت