اللہ تعالیٰ فرماتا ہے انھوں نے فرشتوں کو عورتیں سمجھ رکھا ہے۔ ان سے پوچھو کہ کیا جب وہ پیدا ہوئے تو تم وہاں موجود تھے۔ تم یہ نہ سمجھو کہ ہم تمہاری ان باتوں سے بے خبر ہیں۔ سب ہمارے پاس لکھی ہوئی ہیں۔ اور قیامت کے دن تم سے ان کا سوال بھی ہو گا کہ کس بنیاد پر تم خود بھی گمراہ ہو ئے اور بہت سی خلقت کو گمراہ کیا تھا۔