فهرس الكتاب

الصفحة 341 من 6346

حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے گہوارے میں کلام کا ذکر خود قرآن کریم کی سورۃ مریم میں موجود ہے۔ اس کے علاوہ صحیح حدیث میں دو بچوں کا ذکر ہے۔

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: گہوارے میں تین بچوں کے سوا کسی نے بات نہیں کی ان میں سے ایک (۱) عیسیٰ ابن مریم ہیں۔ (۲) بنی اسرائیل کا وہ بچہ ہے جسے جریج سے منسوب کیا گیا اور بچے نے جریح کی براء ت بیان کی اور بول کر اپنے اصلی باپ کا نام بتا دیا۔ (۳) تیسرا وہ بچہ جس نے ماں کی چھاتی چھوڑ کر کہا تھا۔ یا اللہ! مجھے اس ظالم سوار کی طرح نہ بنانا۔ '' (بخاری: ۳۴۳۶۔ مسلم: ۲۵۵۵۰)

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت