اللہ تعالیٰ فرماتا ہے كہ مذكورہ صفات كے لوگوں كو كسی كی سفارش یا شفاعت بھی نفع نہ دے گی۔ اس لیے كہ وہ كفر كی وجہ سے محل شفاعت میں ہی نہیں ہوں گے، شفاعت تو صرف ان كے لیے مفید ہوگی جو ایمان كی وجہ سے شفاعت كے قابل ہوں گے۔ اللہ كی طرف سے شفاعت كی اجازت بھی انہی کو اور انہی کے لیے ہو گی نہ كہ ہر ایك کو اور ہر ایک كے لیے۔