فهرس الكتاب

الصفحة 4967 من 6346

کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے:

اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اے جنو اور انسانو! تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے۔ یعنی تم اس کی نعمتوں میں سر سے پیر تک ڈوبےہوئے ہو۔ نا ممکن ہے کہ تم حقیقی طور پر کسی نعمت کا انکار کر سکو اور اسے جھوٹ بتا سکو۔ ایک دو نعمتیں ہوں تو خیر، یہاں تو سرتاپا تم اس کی نعمتوں سے پرہو رہے ہو۔ اسی لیے مومن جنوں نے اسے سن کر جھٹ سے جواب دیا۔ اَللّٰہُمَّ وَلَا بَشِیْءٍ مِّنْ الآئِکَ رَبَّنَانُکَذِّبُ فَلَکَ الْحَمْدُ۔ (ترمذی)

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت