فهرس الكتاب

الصفحة 1119 من 6346

ہر معاشرہ میں کچھ انصاف پسند لوگ ہو تے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ بتا رہے ہیں کہ اُمت موسیٰ علیہ السلام میں بھی ایک گروہ حق پر قائم رہنے والا ہے، جیسا کہ سورۂ آل عمران۱۱۳ میں ہے، اہل کتاب میں سے ایک جماعت حق پر قائم ہے، راتوں کو اللہ کے کلام کی تلاوت کرتی رہتی ہے، اور برابر سجدے کرتی ہے، ارشاد باری تعالیٰ ہے: {اِنَّ الَّذِيْنَ اُوْتُوا الْعِلْمَ مِنْ قَبْلِهٖ اِذَا يُتْلٰى عَلَيْهِمْ يَخِرُّوْنَ لِلْاَذْقَانِ سُجَّدًا} (بنی اسرائیل: ۱۰۷) میں فرمایا جولوگ پہلے علم دیے گئے وہ ہمارے پاک قرآن کی آیات سن کر سجدوں میں گِر پڑتے ہیں، ہماری پاکیزگی کا اور اللہ سے خوف کھانے میں سبقت لے جاتے ہیں ۔اس سے مراد اہل موسیٰ علیہ السلام کی قوم کے وہی چند افراد ہیں جو رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لائے، مسلمان ہوگئے تھے، عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہم وغیرہ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت