فهرس الكتاب

الصفحة 4322 من 6346

یعنی جب کسی امر میں تم میں اختلاف رونما ہو جائے تو اس کا فیصلہ اللہ کی طرف لے جاؤ یعنی تمام دینی اور دنیوی فیصلے کی کسوٹی کتاب اللہ اور سنت رسول کو مانو۔ اصل دین چوں کہ اللہ نے ہی بذریعہ وحی اپنے رسول اور بندوں کی طرف بھیجا ہے لہٰذا اگر بندے اس دین میں اختلاف کریں تو ان میں فیصلہ کا حق بھی اللہ ہی کو ہے۔ جیسا کہ سورہ نساء (۵۹) میں ارشاد فرمایا کہ: {فَاِنْ تَنَازَعْتُمْ فِيْ شَيْءٍ فَرُدُّوْهُ اِلَى اللّٰهِ وَ الرَّسُوْلِ} ''اگر تم میں کوئی جھگڑا ہو تو اسے اللہ اور اس کے رسول ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی طرف لوٹاؤ۔''

اللہ ہر چیز پر حاکم ہے وہی میرا رب ہے۔ اور میں ہمیشہ کے لیے اللہ پر توکل کرنے کا فیصلہ کر چکا ہوں پھر جب بھی مجھے کوئی مشکل پیش آتی ہے تو میں اسی کی طرف رجوع کرتا ہوں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت