فهرس الكتاب

الصفحة 27 من 6346

یعنی کانوں میں انگلیاں ٹھونس کر وہ اپنے آپ کو کچھ دیر کے لیے اس غلط فہمی میں تو ڈال سکتے ہیں کہ ہلاکت سے بچ جائیں گے جیسے کبوتر بلی کو دیکھ کر آنکھیں بند کرلیتا ہے مگر حقیقتًا وہ اس طرح بچ نہیں سکتے کیونکہ اللہ نے اپنی تمام طاقتوں کے ساتھ ان کو گھیرے میں لیا ہوا ہے۔

زور کی بارش ہورہی ہے یہ دوسری قسم کے منافقوں کی مثال ہے پہلی مثال ان منافقوں کی تھی جو دل میں اسلام سے قطعی منکر تھے مگر کسی غرض اور مصلحت کی وجہ سے مسلمان ہوگئے تھے۔ دوسری قسم کے منافق شک ، تذبذب اور ایمان كی كمزوری میں مبتلا تھے اس مثال میں زوردار بارش سے مراد اسلامی احکامات ہیں جو پے درپے نازل ہورہے تھے جو انسانیت کے لیے رحمت ہی رحمت تھے اور اس میں اندھیری گھٹا اور كڑک سے مراد وہ مشکلات و مصائب ہیں جو مسلمانوں کو اقامت دین كی راہ میں پیش آرہے تھے۔ چمک سے مراد کامیابیاں و کامرانیاں ہیں جو مسلمانوں کو حاصل ہورہی تھیں۔ اب جب کوئی کڑک یعنی مصیبت مسلمانوں کو پیش آتی تو یہ منافق اپنی جان بچانے کی خاطر مسلمانوں سے الگ ہوکر حفاظتی اقدامات شروع کردیتے، پھر جب معاملہ ذرا آسان ہو جاتا اور مصائب دور ہوجاتے تو یہ لوگ پھر اسلام کی طرف مائل ہوجاتے اور جب کوئی سخت حكم نازل ہوتا تو وہیں ٹھٹھک کر کھڑے کے کھڑے رہ جاتے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت