فهرس الكتاب

الصفحة 4772 من 6346

یعنی سطح زمین کو ہم نے ہموار بنایا تاکہ لوگ اور دوسرے جانور باسانی اس پر چل پھر سکیں۔ پھر سطح زمین پر ایک زرخیز چھلکا چڑھا دیا جس میں روئیدگی کی قوت رکھ دی۔ تاکہ زمین پر رہنے والوں کوغذا مہیا ہو سکے۔ زمین کو سورج سے اتنی دور رکھا کہ زمین پر بسنے والے جاندار اس کی گرمی سے جل کرتباہ نہ ہو جائیں۔ اور نہ اتنا دور ہی کر دیا کہ سردی سے ٹھٹھر کر مر جائیں۔ نیز انسان کی جملہ ضروریات خورد و نوش، لباس، مسکن اور مدفن سب چیزوں کو زمین سے وابستہ کر دیا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت