یعنی اس کتاب کے پڑھنے سے صاف معلوم ہوجاتاہے کہ یہ اللہ کی طرف سے نازل شدہ ہے ۔ دوسرا مطلب یہ ہے کہ اس میں جوکچھ بیان کیا جاتاہے وہ بالکل واضح ہے اس میں کوئی ابہام یا پیچیدگی نہیں جو کسی کی سمجھ میں نہ آسکے اور تیسرا مطلب یہ ہے کہ یہ کتاب حق وباطل بڑی وضاحت سے بتا ر ہی ہے ۔