فهرس الكتاب

الصفحة 934 من 6346

مشرکوں کی خود ساختہ شریعت:

(۱) بتوں اور درباروں کے مجاوروں نے قانون سازی کے سارے اختیارات خود سنبھال رکھے ہیں۔ (۲) وہ اپنی افتراءات کو دین کا حصہ بنا دیتے ہیں۔ (۳) حیلوں اور بہانوں سے لوگوں سے مال بٹورتے اور اللہ تعالیٰ کے حقوق کو ضائع کردیتے ہیں۔ (۴) حلال و حرام کے قرار دینے کے اختیارات بھی انہی کے پاس ہیں۔ (۵) قتل اولاد کے مجرم تھے، غرض یہ کہ شرک کی کوئی قسم باقی نہ رہ گئی تھی جو انھوں نے اختیار نہ کی ہو، اللہ تعالیٰ ان کے جرائم بتا کر مسلمانوں کو متنبہ فرماتے ہیں کہ سر سے پاؤں تک شرک میں پھنسے ہوئے لوگوں کے راہ راست پر آنے کا کوئی امکان نہیں، جو خود بھی گمراہ ہوئے اور انھوں نے آنے والی نسلوں کو بھی گمراہی کی راہ پر ڈال دیا ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت