فهرس الكتاب

الصفحة 2160 من 6346

اس آیت کے مخاطب عیسائی بھی ہیں جنھوں نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے ابن اللہ ہونے کو اپنے عقیدے کا لازمی جزو قرار دے دیا ہے اور مشرکین مکہ بھی جنھوں نے اللہ کے لیے بیٹوں کے بجائے کئی بیٹیاں تجویز کر رکھی تھیں جیسے لات، عُزیٰ اور منات وغیرہ اور یہود بھی جو عزیر علیہ السلام کو اللہ کا بیٹا کہتے تھے۔ گویا قرآن کے نزول کا مقصد عام لوگوں کو ڈراناتو ہے ہی بالخصوص ان لوگوں کو ڈرانا ہے جو اللہ کے لیے اولاد تجویز کرتے ہیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت