فهرس الكتاب

الصفحة 4800 من 6346

یعنی دنیا میں جب تمہیں تمہارے برے انجام سے ڈرایا جاتا اور کہا جاتا تھا کہ تم مر کے زندہ کیے جاؤ گے پھر تمہاری باز پرس اور محاسبہ ہو گا تمہیں تمہارے برے اعمال کی سزا ملے گی تو تم کہہ دیتے تھے کہ یہ تو بس جادوگری ہے۔ اب بتاؤ کیا یہ جادو ہے یا حقیقت؟ تم نے دنیا میں یہ طے کر لیا تھا کہ جو کچھ بھی ہو ہم کبھی اس دعوت حق کو قبول نہیں کریں گے اور پھر اپنی اس ہٹ دھرمی پر ڈٹ گئے تھے۔ اسی طرح تمہارے عذاب میں کمی نہیں کی جائے گی تم چیخو چلاؤ یا صبر کر کے عذاب برداشت کرتے جاؤ اس سے کچھ فرق نہیں پڑے گا۔ یہ اللہ کا ظلم نہیں صرف تمہارے اعمال کا بدلہ ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت