فهرس الكتاب

الصفحة 5698 من 6346

بعض بزرگ صحابہ تابعین سے یہ مروی ہے كہ مذكورہ بالا قسمیں ان اوصاف والے فرشتوں كی كھائی ہیں بعض كہتے ہیں كہ پہلے كی چار قسمیں تو ہواؤں كی ہیں اور پانچویں قسم فرشتوں كی ہے۔ ظاہر سے یہ معلوم ہوتا ہے كہ مرسلات سے مراد ہوائیں ہیں جیسے سورئہ حجر (۲۲) میں ہے: {وَ اَرْسَلْنَا الرِّيٰحَ لَوَاقِحَ} ''ہم نے ہوائیں چلائیں جو ابر كو بوجھل كرنے والیاں ہیں۔'' سورئہ اعراف (۵۷) میں فرمایا: {يُرْسِلُ الرِّيٰحَ بُشْرًۢا} ''اپنی رحمت سے پیشتر اس كی خوش خبری دینے والی ٹھنڈی ٹھنڈی ہوائیں چلاتا ہے۔''

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت