فهرس الكتاب

الصفحة 5243 من 6346

یہودی ان سب قباحتوں كے باوجود یہ سمجھتے تھے كہ ہم چونكہ انبیاء كی اولاد ہیں لہٰذا ہم ہی تمام دنیا میں اس كے چہیتے اور پیارے ہیں۔ مرنے كے بعد صرف ہم ہی جنت میں جائیں گے۔ باقی سب لوگ دوزخ میں جائیں گے۔ سورئہ بقرہ (۱۱۱) میں ہے كہ {لَنْ يَّدْخُلَ الْجَنَّةَ اِلَّا مَنْ كَانَ هُوْدًا اَوْ نَصٰرٰى} ''جنت میں صرف وہی جائے گا جو یہودی یا نصرانی ہوگا۔ اللہ تعالیٰ نے ان كے اس نظریہ كو غلط قرار دیتے ہوئے فرمایا كہ اگر تم اپنے دعوے میں سچے ہو تو پھر تو تمہیں جلد از جلد مرنے كی آرزو كرنا چاہیے تاكہ دنیا كے جھنجٹ اور جنجال سے تمہیں نجات مل جائے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت