فهرس الكتاب

الصفحة 6089 من 6346

ذكر قوم ثمود كا:

قوم ثمود جسے عاد ثانی كہا جاتا ہے یہ حضرت صالح علیہ السلام كی قوم تھی۔ اللہ نے اسے پتھر تراشنے كی خاص صلاحیت عطا كی تھی، حتیٰ كہ یہ لوگ پہاڑوں كو تراش كر ان میں اپنی رہائش گاہیں تعمیر كر لیتے تھے۔ جیسا كہ قرآن میں ہے: (وَتَنْحِتُوْنَ مِنَ الْجِبَالِ بُیُوْتًا فٰرِھِیْنَ) الشعراء: ۱۴۹۔

یہ بھی آخرت كے منكر اور اللہ كے باغی تھے اللہ نے انھیں زلزلے اور چیخ كے عذاب سے تباہ كر دیا۔ زلزلہ اتنا شدید تھا كہ ان كے پتھروں كے مكانوں میں دراڑیں اور شگاف پڑ گئے، بہت سے مكان پہاڑ كے بوجھ سے كھنڈر بن گئے اور وہ خود زلزلہ اور چیخ كی تاب نہ لا كر مر گئے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت