کتاب کا نام: تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - مصنف: ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین - ناشر: مکتبہ قدوسیہ - مترجم: مولانا عبد الرحمان کیلانی - ماخذ: شاملہ اردو
اس سے مراد غالباً وہی دو فرشتے ہیں جو اس کا ریکارڈ ثبت کر رہے ہیں ان میں سے ایک تو اسے پیچھے سے ہانک کر اللہ کے سامنے پیش کر دے گا اور کہے گا کہ مجرم حاضر ہے۔ دوسرا اس کی پوری زندگی کا ریکارڈ سامنے لا حاضر کرے گا یعنی مجرم بھی حاضر اور گواہی بھی۔