فهرس الكتاب

الصفحة 692 من 6346

اہل کتاب کو نبی آخرالزماں کا انتظار:

بنی اسرائیل میں ایک ہی زمانہ میں متعدد انبیاء مبعوث ہوتے رہے، دینی قیادت اور دنیاوی قیادت بھی انہی کے پاس تھی۔ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے بعد نبوت کا سلسلہ کم و بیش چھ سو سال تک بند رہا۔ اس کے بعد نبی آخرالزماں مبعوث ہوئے یہودی اور عیسائی انتظار میں تھے کہ جب نبی آخرالزماں آئے گا تو ہم ان کے ساتھ مل کر مشرکین کو شکست دیں گے۔ مگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم بنی اسماعیل میں تشریف لے آئے۔ یہود نے ان کو پہچان لینے کے بعد صرف اس بنا پر انکار کردیا کہ آپ بنی اسرائیل میں سے نہ تھے۔ انہی یہود کو اللہ تعالیٰ مخاطب کرکے فرمارہے ہیں کہ جس بشیر و نذیر کا تمہیں انتظار تھا وہ آچکا، لہٰذا اگر اب تم نے انکار کیا تو خوب جان لو کہ اللہ تمہیں اس جرم کفر کی سزا دینے پر قادر ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت