فهرس الكتاب

الصفحة 3344 من 6346

اسی طرح قیامت والے دن انھیں اس سوال کا کوئی جواب نہیں سوجھے گا چنانچہ ارشاد ہے: {وَ مَنْ كَانَ فِيْ هٰذِهٖ اَعْمٰى فَهُوَ فِي الْاٰخِرَةِ اَعْمٰى وَ اَضَلُّ سَبِيْلًا} (بنی اسرائیل: ۷۲) '

'جو شخص یہاں اندھا ہے وہ وہاں بھی اندھا اور راہ بھولا رہے گا۔'' یعنی کوئی دلیل ان کی سمجھ میں نہیں آئے گی جسے وہ پیش کرسکیں یہاں دلائل کو اخبار سے تعبیر کرکے اس طرف اشارہ فرمادیا کہ ان کے باطل عقائد کی حقیقت میں ان کے پاس کوئی دلیل ہے ہی نہیں۔ صرف قصص و حکایات ہیں۔ نہ ہی ان سے یہ بن آئے گا کہ وہ کسی دوسرے سے پوچھ کر ہی اس سوال کا جواب دے سکیں ۔ اس دن کی دہشت اتنی زیادہ ہوگی کہ وہ ایک دوسرے سے کوئی بات پوچھ ہی نہ سکیں گے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت