فهرس الكتاب

الصفحة 647 من 6346

اہل کتاب کے متعلق پہلے بتایا جا چکا ہے کہ وہ بعض نبیوں کو مانتے ہیں اور بعض کو نہیں جیسے یہود نے حضرت عیسیٰ کا انکار کیا اور رسول اللہ کا انکار کیا اور عیسائیوں نے حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا انکار کیا۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ یہ پکے کافر ہیں ایمان ایک اکائی ہے اللہ کی وحدانیت کا اقرار ہے جو دین بھی سب نبی لے کر آئے ہیں اُسے تسلیم کرنا ہے۔ پیغمبر ''اللہ'' کی جانب سے آتے ہیں لہٰذا ان میں تفریق کرنا کفر ہے۔ اور کفر کرنے والوں کے لیے رسوا کن عذاب تیا ر ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت