فهرس الكتاب

الصفحة 4263 من 6346

اللہ تعالیٰ اپنے پیغمبر کو حکم دے رہا ہے کہ آپ ان مشرکوں کے سامنے اعلان کر دیجیے کہ میں بھی تمہاری طرح کا ایک انسان ہی ہوں مجھے بذریعہ وحی حکم دیا گیا ہے کہ تم سب کا معبود ایک اکیلا اللہ تعالیٰ ہی ہے۔ اور اس وحی کا تقاضا یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے سوا دوسروں میں خدائی اختیارات و تصرفات کو تسلیم کرنا چھوڑدو اور اپنے ذہن کو ایسے مشرکانہ عقائد سے پاک صاف کر کے اپنی امیدیں ایک اللہ کے ساتھ وابستہ کر دو۔ فریاد کے لیے پکارو تو اسی کو پکارو۔ اور پہلے جو غلط روش تم نے اختیار کر رکھی تھی اس کے لیے معافی مانگو۔ یقین کرو کہ اللہ کے ساتھ دوسروں کو بھی پکارنے والوں کا انجام تباہی کے سوا کچھ نہیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت