کتاب کا نام: تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - مصنف: ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین - ناشر: مکتبہ قدوسیہ - مترجم: مولانا عبد الرحمان کیلانی - ماخذ: شاملہ اردو
یہ حوریں ایسی ہوں گی جیسے تروتازہ سفید موتی ہوں جیسا کہ سورئہ الصافات میں ہے کہ: {كَاَنَّهُنَّ بَيْضٌ مَّكْنُوْنٌ} ایسے جیسے چھپا کے رکھے ہوئے موتی یہ ان کے نیک اعمال کا صلہ اور بدلہ ہے۔ یعنی یہ تحفے ان کے حسن کارکردگی کا انعام ہیں۔