فهرس الكتاب

الصفحة 4221 من 6346

وہ کہیں گے کہ سفارش بھی آخر کسی عذر کی بنیاد پر ہی ہو سکتی ہے لیکن تم نے معذرت کی کوئی گنجائش ہی نہیں چھوڑی تو سفارش میں ہم کیا کہیں۔ یا تو تم یہ کہو کہ ہمارے پاس نہ رسول آئے تھے نہ ہمیں اللہ کا پیغام پہنچا تھا۔ اور جب اللہ کے رسول تمہارے پاس واضح دلائل لے کر گئے تھے اور تمہیں ہر طرح کے انجام سے مطلع کر دیا تھا تو پھر سفارش کس بنیاد پر کی جا سکتی ہے۔ فرشتے کہیں گے کہ ہمارا کام سفارش کرنا نہیں اور جو ہمارا کام ہے وہ ہم کر ہی رہے ہیں۔ یہ فرشتوں کا دوسرا جواب ہے۔ لہٰذا تم خود ہی دعا کر کے دیکھ لو۔

کافروں کی دعا:

بالآخر وہ خود ہی اللہ سے فریاد کریں گے لیکن اس فریاد کی وہاں شنوائی نہیں ہو گی۔ اس لیے کہ دنیا میں ان پر حجت تمام کی جا چکی تھی۔ اب آخرت تو ایمان، عمل اور توبہ کی جگہ نہیں۔ وہ تو دارالجزا ہے۔ دنیا میں جو کچھ کیا ہو گا اس کا نتیجہ وہاں بھگتنا ہو گا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت