فهرس الكتاب

الصفحة 4402 من 6346

ومن یعش: اور جو رحمٰن کے ذکر سے آنکھیں بند کر لے۔ عربی میں آنکھ کی بینائی کو عَشی فی العین (یعنی بینائی کی کمی) کہتے ہیں، اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جو شخص اللہ کے یہاں سے آئی ہوئی نصیحت یا قرآن سے عمداً بے نیاز رہنا چاہتا ہے اس پر ایک شیطان خصوصی طور پر مسلط کر دیا جاتا ہے۔ جو ہر وقت اس کے ساتھ رہتا ہے۔ اس کے دل میں وسوسے ڈالتا ہے۔ اور اللہ کی یاد سے غافل کیے رکھتا ہے حتیٰ کہ اسے دوزخ تک پہنچا کر چھوڑتا ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت