فهرس الكتاب

الصفحة 1549 من 6346

یہ عذاب چیخ اور زور کی کڑک سے آیا۔ بعض کے نزدیک یہ جبرائیل علیہ السلام کی چیخ تھی اور بعض کے نزدیک یہ چیخ آسمان سے آئی تھی، جس سے ان کے دل پارہ پارہ ہو گئے اور وہ اپنے گھروں میں ہی مر کھپ گئے۔ اس کے بعد یا اس کے ساتھ ہی بھونچال (رَجْفَۃٌ) بھی آیا جس نے سب کچھ تہہ و بالا کر دیا، جیسا کہ سورہ الاعراف۷۸ میں ارشاد ہے۔ (فَاَخَذَتْہُمُ الرَّجْفَۃُ) کے الفاظ ہیں۔ جس طرح پرندے مرنے کے بعد زمین پر مٹی کے ساتھ پڑے ہوئے ہیں۔ اسی طرح یہ موت سے ہم کنار ہو کر منہ کے بل زمین پر پڑے ہوئے تھے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت