فهرس الكتاب

الصفحة 2994 من 6346

مناظرہ کے بعد مقابلہ:

اس مناظرہ کا ذکر سورہ اعراف، سورئہ طہٰ اور اس سورت میں ہے۔ قبطیوں کا ارادہ اللہ کے نور کو اپنے مونہوں سے بجھانے کا تھا۔ اور اللہ کا ارادہ اس نورانیت کو پھیلانے کا تھا۔ پس اللہ کا ارادہ غالب رہا۔ چنانچہ کفر وایمان کا مقابلہ جب کبھی ہوا، ایمان کفر پر غالب ہی رہا۔ جیسا کہ ارشاد ہے: {بَلْ نَقْذِفُ بِالْحَقِّ عَلَى الْبَاطِلِ فَيَدْمَغُهٗ فَاِذَا هُوَ زَاهِقٌ} (الانبیاء: ۱۸) ''بلکہ ہم سچ کو جھوٹ پر کھینچ مارتے ہیں پس وہ اس کا سر توڑ دیتا ہے اور جھوٹ اسی وقت نابود ہو جاتا ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت