فهرس الكتاب

الصفحة 4789 من 6346

بیت المعمور کون سا گھر ہے:

یعنی ہر وقت آباد رہنے والا گھر۔ اس سے مراد ساتویں آسمان پر وہ عبادت خانہ ہے۔ جس میں فرشتے عبادت کرتے ہیں یہ عبادت خانہ فرشتوں سے اس طرح بھرا ہوتا ہے کہ روزانہ اس میں ستر ہزار فرشتے عبادت کے لیے آتے ہیں۔ جن کی پھر ودوبارہ قیامت تک باری نہیں آتی جیسا کہ احادیث معراج میں بیان کیا گیا ہے۔ بعض بیت المعمور سے مراد خانہ کعبہ لیتے ہیں جو عبادت کے لیے آنے والے انسانوں سے ہر وقت بھرا رہتا ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت