فهرس الكتاب

الصفحة 3079 من 6346

قوم نوح علیہ السلام کے بعدجس قوم نے دنیامیں سب سے زیادہ ناموری حاصل کی وہ یہی قوم عادتھی جسے عاداولیٰ بھی کہتے ہیں یہ اللہ کی ہستی کی توقائل تھی مگرشرک میں بری طرح مبتلا تھی۔ ان کااصل وطن احقاف تھایہ قوم بڑی قدآور،مضبوط اورسرکش تھی۔ان کی طرف اللہ تعالیٰ نے ہود علیہ السلام کومعبوث فرمایا۔اوربھائی اس لیے کہاکہ ہرنبی اس قوم کاایک فردہوتاتھاجس کی طرف اسے مبعوث کیاجاتاتھا۔اورانبیاء ورسل کی یہ''بشریت''بھی ان قوموں کے ایمان لانے میں رکاوٹ بنی رہی ہے۔ ان کاخیال تھاکہ نبی بشر نہیں بلکہ کوئی مافوق البشر چیز ہونا چاہیے آج بھی اس مسلمہ حقیقت سے بے خبرلوگ پیغمبر اسلام نبی صلی اللہ علیہ وسلم کومافوق البشرباورکرانے پرتُلے رہتے ہیں حالانکہ وہ بھی خاندان قریش کے ایک فردتھے جن کی طرف اولاًان کو پیغمبر بنا کر بھیجا گیا تھا۔

ہود علیہ السلام نے بھی اپنی قوم کواللہ کی وحدانیت کی دعوت دی جیسے نوح علیہ السلام نے دی تھی۔اپنے خلوص کااورطالب دنیانہ ہونے کو بیان فرمایا اور فرمایا کہ اللہ سے ڈرواورمیری اطاعت کرو۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت