حضرت ابراہیم علیہ السلام نے یہ دعا اس وقت کی جبکہ ابھی ان پر اپنے باپ کا عدو اللہ (اللہ کادشمن ) ہونا واضح نہیں ہواتھا ۔ جب یہ واضح ہوگیا کہ میرا باپ اللہ کادشمن ہے تو اس سے اظہار براءت کردیا اس لیے کہ مشرکین کے لیے دعا ئے مغفرت کرنا جائز نہیں چاہے وہ قرابت قریبہ ہی کیوں نہ رکھتے ہوں۔