فهرس الكتاب

الصفحة 3579 من 6346

منافقوں کا اپنے عہد سے انحراف:

یہ عہد انھوں نے جنگ اُحد کے بعد کیا تھا کہ اگر آیندہ کوئی آزمائش کا موقع آیا تو ہم اپنے سابقہ قصور کی تلافی کر دیں گے پھر جب دو ہی سال بعد آزمائش کا موقعہ آ گیا تو ان لوگوں نے پہلے سے بھی زیادہ بزدلی دکھائی اور جنگ سے فرار کی راہیں سوچنے لگے بلکہ دوسروں کی بھی حوصلہ شکنی کرنے لگے۔ حتی کہ سب کو معلوم ہو گیا کہ یہ اپنے عہد میں کس قدر مخلص تھے اب ان سے ان کے اصل جرم کے علاوہ اس بد عہدی کی بھی باز پرس ہو گی۔ (تیسیر القرآن)

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت