فهرس الكتاب

الصفحة 2440 من 6346

دنیا کی تکلیفیں خواہ کس قدر سخت ہوں موت ان سب کا خاتمہ کر دیتی ہے۔ اور کافر کو دوزخ میں سب سے بڑی جو سزا ملے گی وہ یہ ہوگی کہ اسے موت نہیں آئے گی۔ وہ موت کو اُس مصیبت کی زندگی پر ترجیح دے گا۔ اور اس کا مطالبہ بھی کرے گا مگر اسے موت نصیب نہ ہوگی اور زندگی موت سے بھی بدتر ہو گی، یعنی نہ ہی موت آئے گی نہ عذاب ہلکے ہوں گے۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے: {وَ يَتَجَنَّبُهَا الْاَشْقَى۔ الَّذِيْ يَصْلَى النَّارَ الْكُبْرٰى ۔ ثُمَّ لَا يَمُوْتُ فِيْهَا وَ لَا يَحْيٰى } (الاعلیٰ: ۱۱۔ ۱۳) ہاں بدبخت اللہ کی نصیحتوں سے بے فیض رہے گا، جو بڑی آگ میں جائے گا۔ جہاں پھر نہ وہ مرے گا نہ جیے گا۔ (بلکہ حالت نزع میں پڑا رہے گا)

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت