اللہ کے نیک بندوں کی یہی علامت ہے کہ وہ اپنی ہمت اور سامان جنگ پر ہی بھروسہ نہیں کرتے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ عاجزی سے اللہ کو بھی یاد کرتے، اس سے صبر اور ثابت قدمی کی توفیق طلب کرتے، اور اپنی فتح کے لیے دعائیں بھی کرتے ہیں۔ طالوت کے اس مختصر سے لشکر نے بھی اللہ سے گڑ گڑا کر ایسی دعائیں کیں جیسی جنگ بدر کے موقع پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کی تھیں۔