فهرس الكتاب

الصفحة 4529 من 6346

یعنی کائنات کی تمام چیزیں انسان کے زندہ رہنے کے لیے ضروری ہیں اور ہر چیز کا انسان کو کچھ نہ کچھ فائدہ پہنچ رہا ہے۔ مثلاً پانی، ہوا، زمین کی پیدا وار اور اس میں مدفون خزانے، سمندر، پہاڑ، سورج، چاند، ستارے غرض ہر چیز انسان کے فائدہ کے لیے پیدا کی گئی ہے۔ اور یہ سب اللہ کا انسان پر فضل و کرم ہے۔ کہ ان کو تمہاری خدمت پر مامور کر دیا ہے۔ سورہ نحل (۵۳) میں ارشاد فرمایا: {وَ مَا بِكُمْ مِّنْ نِّعْمَةٍ فَمِنَ اللّٰهِ} ''تمہارے پاس جو نعمتیں ہیں سب خدا کی دی ہوئی ہیں۔ اور ابھی بھی سختی کے وقت اسی کی طرف گڑ گڑاتے ہو۔ غور و فکر کرنے والوں کے لیے اس میں بہت سی نشانیاں ہیں۔''

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت