منافقوں کی جب کوئی سازش یا دغابازی پکڑی جاتی تو فورًا مکر جاتے اور قسمیں کھا کر مسلمانوں کو مطمئن اور راضی کرنے کی کوششیں کرتے، حالانکہ اگر اب بھی یہ اللہ سے ڈرجاتے اور اپنی غلطیوں اور گناہوں کا اعتراف کرکے اللہ اور اسکے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو راضی کرنے کی کوشش کرتے تو یہ فی الواقع ان کے اللہ پر یقین رکھنے کی دلیل بن سکتی تھی۔