فهرس الكتاب

الصفحة 19 من 6346

ان کا فساد یہ تھا کہ ان کی دلی ہمدردیاں تو کافروں کے ساتھ تھیں اور بظاہر مسلمانوں میں رہ کر ان کے حالات سے کافروں کو باخبر رکھتے تھے اور ان کے لیے جاسوسی کے فرائض انجام دیتے تھے اور کمزورایمان والے مسلمانوں کو جو تازہ تازہ ایمان لائے تھے، انھیں حیلوں بہانوں سے اسلام کے خلاف اکساتے تھے اور جب کبھی جنگ ہوتی تو مسلمانوں کو نقصان پہنچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتے تھے اور کہتے تھے کہ ہم اصلاح کرنے والے ہیں یعنی ہم ہر ایک سے صلح رکھنا چاہتے ہیں اور نئے دین اسلام کی وجہ سے آپس میں جو مخالفت بڑھ رہی ہے وہ ختم ہوجائے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت