فهرس الكتاب

الصفحة 6051 من 6346

یعنی جو صحائف حضرت ابراہیم علیہ السلام كو عطا ہوئے اور موسیٰ علیہ السلام كو تورات میں عطا ہوئے۔ (جوكہ بعض اقوال كے مطابق دس دس تھے) ان میں یہ مضمون قَدْ اَفْلَحَ سے خَیْرٌ وَّاَبْقٰی تك مذكور تھا۔ یہ مضمون نہ كبھی منسوخ ہوا اور نہ بدلا گیا۔

چنانچہ ایک حدیث میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں كہ یہ سب بیان ان صحیفوں میں بھی تھا۔ (بزار)

موضوع:

ابتدائی زمانہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم كی تبلیغ زیادہ تر دو ہی باتیں لوگوں كو ذہن نشین كرانے پر مرکوز تھیں۔ (۱) توحید۔ (۲) آخرت، اور اہل مكہ ان دونوں باتوں كو قبول كرنے سے انكار كر رہے تھے۔ (تفہیم القرآن)

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت