فهرس الكتاب

الصفحة 5191 من 6346

مال فے كے حقدار:

مال فئے میں پہلے محتاجوں كا عمومی ذكر فرمایا پھر اس كے بعد بالخصوص ان مہاجر محتاجوں كا ذكر فرمایا، جنھوں نے اسلام اور اللہ كی رضا كی خاطر اپنا گھر بار، مال و دولت، اور جائیدادیں چھوڑ كر مدینہ آگئے جب كہ یہاں ان كی آبادكاری اور معاش كے مسئلہ كا كوئی حل نظر نہیں آرہا تھا۔ انھوں نے ایمان كا دعویٰ كیا تو عملی طور پر اسے سچ كر دكھایا اور وہ ہر وقت اللہ كے دین كی مدد كے لیے تیار بیٹھے ہیں ایسے محتاج عام محتاجوں كی نسبت مال لینے كے زیادہ حقدار ہیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت