فهرس الكتاب

الصفحة 2235 من 6346

اللہ کی مصلحتیں:

اللہ تعالیٰ نے ان باتوں کے انجام سے حضرت خضر کو مطلع کر دیا تھا اور انھیں جو حکم ملا تھا وہ انھوں نے کیا تھا حضرت موسیٰ علیہ السلام کو اس راز کا علم نہ تھا۔ اس لیے بہ ظاہر اسے خلاف شریعت سمجھ کر اس پر انکار کرتے تھے حضرت خضر نے اب اس معاملہ کو سمجھا دیا کہ ایک ظالم بادشاہ تھا ہر اچھی کشتی کو وہ بے کار میں لے لیتا تھا میں نے سوچا کہ اگر یہ کشتی چھین لی گئی تو بے چاروں کا روز گار بند ہو جائے گا۔ لہٰذا میں نے کشتی سے ایک تختہ توڑ دیا اور وہ غصب ہونے سے بچ گئی میں نے دراصل کشتی والوں سے بھلائی کی آخر میں نے کیا برا کیا تھا؟

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت