فهرس الكتاب

الصفحة 4587 من 6346

جو لوگ مرنے کے بعد جینے کے منکر ہیں اور قیامت کے دن جسموں سمیت اُٹھنے کو محال جانتے ہیں۔ انہوں نے یہ نہیں دیکھا کہ اللہ تعالیٰ نے کل آسمانوں اور زمینوں کو پیدا کیا۔ اور ان کی پیدائش نے اسے کچھ نہ تھکایا بلکہ صرف '' ہو جا'' کے کہنے سے ہی پیدا ہو گئیں۔ کون تھا جو اس کے حکم کی خلاف ورزی کرتا۔ کیا اتنی کامل قدرتوں اور قوت والا مردوں کو زندہ کر دینے کی سکت نہیں رکھتا۔ جیسا کہ قرآن میں ایک جگہ ارشاد ہے کہ: ''انسانوں کی پیدائش سے تو بہت بھاری اور مشکل اور بہت بڑی پیدائش آسمان و زمین کی ہے۔ لیکن اکثر لوگ بے سمجھ ہیں۔'' جب زمین و آسمان کو پیدا کر دیا تو انسان کا پیدا کر دینا، خواہ ابتدا ہو یا دوبارہ ہو اس پر کیا مشکل ہے۔ ہاں وہ ہر چیز پر قادر ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت