فهرس الكتاب

الصفحة 5545 من 6346

ہر چیز كی گنتی كا شمار كر ركھا ہے:

كیونكہ وہی عالم الغیب ہے۔ جو ہو چكا اور جو آئندہ ہوگا سب كا اس نے شمار كر ركھا ہے۔

احاطہ كر ركھا سے مراد:

ان تمام انتظامات كے علاوہ سب سے اوپر اللہ تعالیٰ كی اپنی نگرانی اور كنٹرول ہے۔ یعنی رسولوں پر بھی اور فرشتوں پر بھی۔ اللہ تعالیٰ كی قدرت اس طرح محیط ہے اگر وہ بال برابر بھی اس كی مرضی كے خلاف جنبش كریں تو فوراً گرفت میں آجائیں نہ فرشتوں كی یہ مجال ہے كہ وحی الٰہی میں سے ایك لفظ تك كی كمی بیشی كر سكیں اور نہ رسولوں كی كیوں کہ اللہ جو وحی بھیجتا ہے اس كا ایك ایك لفظ گنتی میں آچكا ہے۔ الحمد للہ سورۃ الجن كی تفسیر مكمل ہوئی۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت