فهرس الكتاب

الصفحة 3191 من 6346

سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے آغاز نبوت کاپس منظر:

یہ موسیٰ علیہ السلام کی زندگی کے اس دور کا واقعہ ہے۔ جب آپ سیدنا شعیب علیہ السلام سے رخصت ہوکر واپس مصر اپنے وطن جارہے تھے ۔ بیوی ساتھ تھی جب طور سینا کے قریب پہنچے تو راستہ بھول گئے ۔ رات آگئی ۔ رات سرداور سخت تاریک تھی ۔ آپ نے ایک جانب سے آگ کاشعلہ دیکھا تو اپنی اہلیہ سے فرمایاکہ تم یہیں ٹھہرو میں اس روشنی کے پاس جاتاہوں ۔ کیا عجب کہ وہاں جو ہواُس سے راستہ معلوم ہوجائے یا میں وہاں سے آگ کاکوئی انگارہ لے آؤں تاکہ تم اس سے تاپ سکو ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت