فهرس الكتاب

الصفحة 2601 من 6346

یعنی اگر یہ واقعی معبود ہوتے تو بااختیار ہوتے اور تمھیں جہنم میں جانے سے روک لیتے۔ لیکن وہ تو خود بھی جہنم میں بطور عبرت کے جا رہے ہیں تمھیں جانے سے کس طرح روک سکتے ہیں نتیجتاً عابد اور معبود دونوں ہمیشہ جہنم میں رہیں گے۔یعنی سارے کے سارے اس طرح شدت غم سے چیخ اور چلا رہے ہوں گے کہ وہ ایک دوسرے کی آواز بھی نہیں سن سکیں گے۔ حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ جب صرف مشرک جہنم میں رہ جائیں گے تو انھیں آگ کے صندوقوں میں قید کر دیا جائے گا جن میں آگ کے سریے ہوں گے ان میں سے ہر ایک کو یہی گمان ہوگا کہ جہنم میں اس کے سوا کوئی اور نہیں پھر آپ نے یہی آیت تلاوت فرمائی۔ (تفسیر طبری: ۱۸/ ۵۴۱)

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت