یہ نہیں کہ آسمانوں کا معبود کوئی اور ہو اور زمین کا کوئی اور۔ بلکہ جس طرح ان دونوں کا خالق ایک ہے معبود بھی ایک ہی ہے۔ جیسا کہ سورہ انعام (۳) میں ارشاد ہے کہ: {وَ هُوَ اللّٰهُ فِي السَّمٰوٰتِ وَ فِي الْاَرْضِ} ''آسمان و زمین میں وہی اللہ ہے وہ تمھاری پوشیدہ اور جہری باتوں کو جانتا ہے اور جو کچھ تم کرتے ہو وہ بھی اس کے علم میں ہے۔''