فهرس الكتاب

الصفحة 1049 من 6346

حضرت شعیب علیہ السلام نے فرمایا: تمہا ری یہ دونو ں باتیں ہمیں نامنظور ہیں اگر ہم تمہارا دین دوبارہ اختیار کر لیں تو اس کا مطلب یہ ہوا کہ ہم آج تک جھوٹ بولتے اور اللہ کے ذمے جھوٹ ہی لگاتے رہے ہیں۔ اور جس کام پر اللہ نے مجھے مامور کیا ہے میں اور میرے ساتھی اسکی خلاف ورزی کرنے لگیں تو ہم سے بڑھ کر بے انصاف اور ظالم کون ہوگا، پھر فرمایا: ''سب کچھ اللہ کے ہا تھ میں ہے آگے چل کر اگر وہ ہی کسی کے خیالات الٹ دے تو میرا کو ئی زور نہیں۔'' ہر چیز کے آغاز و انجام کا علم اللہ کو ہی ہے۔ ہمارا اپنے کاموں میں توکل تواللہ کی پاک ذات پر ہے۔ پھر حضرت شعیب علیہ السلام نے اللہ تعالی سے دعا کی۔ اے اللہ تو ہم میں اور ہماری قوم میں فیصلہ کر دے، ہماری مدد فرما، تو سب حاکموں سے بہتر حاکم ہے،سب سے بہتر فیصلہ کرنے والا ہے عادل ہے، اور اللہ جب فیصلہ کرتا ہے تو وہ یہی ہوتا ہے کہ اہل ایمان کوبچاکر مکذبین اور متکبرین کو ہلاک کر دیتا ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت