فهرس الكتاب

الصفحة 5873 من 6346

ننگے بدن حشر:

ابن عباس رضی اللہ عنہما كہتے ہیں كہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: لوگ میدان میں حشر میں ننگے سر، ننگے بدن اور بے ختنہ اكٹھے كیے جائیں گے۔ سیّدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے پوچھا كیا وہ پھر ایك دوسرے كے ستر نہ دیكھیں گے؟ آپ نے فرمایا: ''اے عائشہ! اس دن ہر شخص کو اپنی اپنی پڑی ہوگی جو اُسے دوسروں سے غافل كر دے گی۔ (ترمذی: ۳۳۳۲، حاكم: ۲/ ۲۵۱)

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت