فهرس الكتاب

الصفحة 4451 من 6346

اللہ تعالیٰ کی چند صفات:

زمین و آسمان میں اللہ وہی ہے جو تمہارے پوشیدہ اور ظاہر کو اور تمہارے ہر ہر عمل کو جانتا ہے۔ وہ سب کا مالک و خالق سب کو بنانے اور بسانے والا، سب پر حکومت و سلطنت رکھنے والا، بڑی برکتوں والا ہے۔ وہ تمام عیبوں سے پاک ہے۔ بلندیوں اور عظمتوں والا ہے۔ کوئی نہیں جو اس کا حکم ٹال سکے۔ کوئی نہیں جو اس کی مرضی بدل سکے۔ ہر ایک پر قابض وہی ہے ہر ایک کام اس کی قدرت کے تحت ہے۔ قیامت آنے کے وقت کو وہی جانتا ہے۔ اس کے سوا کسی کو اس کے آنے کا ٹھیک وقت معلوم نہیں۔ ساری مخلوق اس کی طرف لوٹائی جائے گی۔ وہ ہر ایک کو اپنے اپنے اعمال کا بدلہ دے گا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت